Skip to main content

Posts

New Post

Hamzaad ARABIC WORDS TRICK

 

Latest posts

Hamzaad ARABIC GRAMMAR

Alhamdulliah

CSS precise and composition data

Political Science

JWT, Magazine

Modren History

Pak Affairs CSS PMS

CSS Criminology material

CCS Gender Studies Material

ہر عمل سے پہلے یہ ضرور سوچئے کہ ہم اپنے اللہ کا غرور ہیں مان ہیں ۔اسے غرور ہے اپنے بندوں پر کہ میرے بندے شیطان کے بہلاوے میں نہی آئیں گے میں نے ان کو ہدایت عطا کی ہے صراط مستقیم کی نشاندہی کی ہے اچھا برا بتا دیا ہے۔قرآن و سنت روشن دلیلیں ہیں مکمل ضابطہ حیات کی۔ اللہ کا مان رکھا کیجئے کسی کو طاقت ھوتے ھوئے بھی معاف کرکے۔کسی کے کام آکر کسی کا راز رکھ کر کسی کا ساتھ دے کر۔کہیں پورا بولنے کا حق ھوتے ھوئے بھی کسی کی لاج کے لئے خاموش رہ کر کیونکہ یہ خدائی انداز ہیں شیطانی وسوسوں سے دور رہ کر اپنے رب کو یہ موقع دیا کیجئے کہ وہ اوپر فرشتوں سے مسکرا کے کہے جو میں جانتا ھوں وہ تم نہی جانتے۔ آدم کی تخلیق اللہ کا مان ہے اسے کبھی نہی توڑیں اور غفلت ھو جائے کوئی گناہ سرزد ھو جائے تو سجدے میں قریب ھو جائیں اس ذات کے کہ جو ہماری معافیوں کا انتظار کرتا ہے عرش پر بھی لکھ چھوڑا ہے کہ بے شک میری رحمت میرے غضب پر حاوی ہے🍂

ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ. ﷽ الحمدللّٰہ ورب العالمین اے پاک پروردگار ھماری مشکلات اور مصیبتوں کو ختم فرما اور ھمارے لئے وہ راستہ نکال جس پر تیری ذات ھم سے راضی ھو اور جس پر تیرا انعام ھو۔ اے پروردگار مدد فرما اور ھماری دعاؤں کو قبول فرما۔ اے غفور الرحیم ہمیں رزق حلال میں فراوانی اور تمام بیماریوں سے شفاء کاملہ عطا فرما۔ تمام جہانوں کی خوشیاں ھمارے دامن میں بھر دے۔ آمین یارب العالمین ُ سرکار کی آمد مرحبا منٹھار کی آمد مرحبا تمام اہل اسلام آپﷺ کی ولادت کا دن مبارک ہو۔

ناول کا نام: تنہائی کے سو سال مصنف۔ گیبریل گارشیا مارکیز مترجم۔۔ ڈاکٹر نعیم کلاسرا گیبریل گارشیا مارکیز کا نوبل انعام یافتہ ناول جو زندگی کے بہت سے موضوعات کا مجموعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پوری تہذیب کی نمو سے فنا تک کا سفر ہے۔ تجسس، تخلیق، سائنس اور تعمیر سے لیکر تنہائی، کرب، شکست، نسل کشی، قدرتی آفات اور وباؤں کے انسانی تہذیب پہ ان مٹ اثرات، انفرادی زندگی میں رومانویت، شخصی آزادی، تعلقات قائم ہونا اور مٹ جانا محبت اور بددلی غرض یہ کہ اس ناول میں شاید ہی کوئی ایسا موضوع ہو جسے نظرانداز کیا گیا ہو۔ یہ ناول آپ کو سکھائے گا کہ لٹیرے تلواریں لیکر آپ کی بستی پہ آن وارد ہوں یا کسی کمپنی کے نام سے گھسیں ان کا مقصد لوٹ مار، منافع اور مقامی لوگوں کے استحصال کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ تجسس اگر آپ کو تنہائی کا شکار بنا دے یعنی تخلیق سے خالی ہو جائے تو آپ سماج سے کٹ جاتے ہیں اور سماج سے کٹنے کا مطلب موت ہے۔ ادھوری جنگیں، ادھورے انقلاب صرف انہی کو نقصان نہیں پہنچاتے جو جنگیں یا انقلابی تحریکیں شروع کرتے ہیں بلکہ اگلی بہت سی نسلوں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں ایک ایسی ہی جنگ اس ناول میں بھی لڑی جاتی ہے جسے عین فیصلہ کن موڑ پہ مصلحت اور سمجھوتے کے نام پہ ترک کر دیا جاتا ہے نتیجتآ اگلی تین نسلیں انہی کے ہاتھوں گاجر مولی کی طرح کٹتی رہتی ہیں جن سے سمجھوتہ کیا گیا تھا۔ مزاحمت کے بغیر کوئی انسانی بستی، تہذیب یا نسل اپنی بقآ برقرار نہیں رکھ سکتی انفرادی زندگی سے لیکر اجتماعی زندگی اور مجموعی سماج تک انسان کو باقی رہنے کیلئے مزاحمت کا دامن مضبوطی سے پکڑے رکھنا چاہییے "بوئندے" خاندان اور "موکوندو" کی بستی پہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہاں کے باسی مزاحمت کے بجائے تنہائی اور مایوسی کی طرف نکل جاتے ہیں رفتہ رفتہ پوری بستی اپنی تہذیب سمیت مٹ جاتی ہے

My little champion 🏆

PMS PAST PAPERS BY ZOHAIB HAMZAAD

Lecture 1: Definition and Context of Public Administration

Zohaib Hamzaad

Mujtahid ul Asar ❤️ My son ❤️

zOhaiB haMzaAd

HAPPIEST PERSON EVER